بی جے پی کا کھلواڑ: پاکستانیوں کے بعد ثانیہ مرزاکو بھی نہیں بخشا۔۔۔پاکستانی بہوکیخلاف بڑااقدام اٹھالیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امن و شانتی کی دشمن اور فرقہ وارانہ فسادات پہ یقین رکھنے والی بھارت کی انتہاپسند حکمران جماعت بی جے پی نے پاکستانی کھلاڑیوں اور فنکاروں کے بعد اب خود اپنے ملک کے کھلاڑیوں کے خلاف بھی کمر کس لی ہے اورانہیں بھی نفرت کی آگ میں بھسم کرنے پہ آمادہ ہوگئی ہے۔پاکستان اور مسلمان دشمنی میں اندھی ہونے والی بی جے

پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو ’برانڈ ایمبسیڈر آف تلنگانہ‘ کے منصب سے فارغ کیا جائے۔دنیا میں بھارت کو عالمی شہرت دلانے والی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا حیدرآباد دکن سے تعلق رکھتی ہیں اورریاست تلنگانہ نے 2014 میں انہیں ازخود اپنا برانڈ ایمبسیڈر چنا تھا۔عالمی سطح پر کھلاڑیوں اور فنکاروں کو ان کے اپنے ملک کا ’سفیر‘ بھی قرار دیا جاتا ہے۔جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے واحد رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے مطابق ثانیہ مرزا پاکستان کی ’بہو‘ ہیں، یعنی ان کا سب سے بڑا ’قصور‘ یہی ہے کہ وہ شعیب ملک کی اہلیہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں