اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد 16 فروری بروز ہفتہ پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی ولی عہد کی آمد کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ سعودی ولی عہد کے شاندار استقبال اور ان کی فول پروف سکیورٹی کے لیے بھی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد
بن سلمان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر ان کی مصروفیات بھی شیڈول دے دی گئی ہیں۔ سعودی ولی عہد کل شام پاکستان پہنچیں گے۔ سعودی ولی عہدکےپاکستان پہنچنے پروزیراعظم عمران خان کابینہ کےہمراہ ان کااستقبال کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا جس کے بعد وہ وزیراعظم عمران خان سے باضابطہ ملاقات کریں گے۔ملاقات کے بعد وفود کی سطح پرملاقات کےبعدوزیراعظم ہاؤس میں ایم اویوزسائن کیےجائیں گے۔ایم او یوزکی دستخطی تقریب کےبعد وزیراعظم عمران خان مہمان کو عشائیہ دیں گے۔ 17فروری کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تین ملاقاتیں ہوں گی۔محمد بن سلمان کی پہلی ملاقات سینیٹ چیئرمین کےوفد سے ہوگی۔ سعودی ولی عہد کی دوسری ملاقات آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ہوگی۔17 فروری کومحمدبن سلمان کےاعزازمیں صدر پاکستان استقبالیہ دیں گے۔ایوان صدرمیں ہونے والے سرکاری عشائیےمیں سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔ ایوان صدرکی تقریب کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ
محمد بن سلمان پاکستان سےملائیشیا روانہ ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس دورے کے دوران سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو امدادی پیکج دیا جائے گا جبکہ کئی منصوبوں میں تعاون اور متعدد منصوبوں کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔