سعودی حکو مت نے محمد بن سلمان کی آمد سے پہلے ہی پا کستانیو ں کیلئے بڑا اعلان کر دیا ، حجاج کرام بھی خو ش ہو گئے

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے سعودی حکومت نے حجاج کو کراچی اور لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت آزمائشی طور پر کراچی اور لاہور ایئرپورٹ پر حجاج کرام کو امیگریشن

کلیئرنس کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس میں کامیابی کے بعد دیگر شہروں میں یہ سہولت فراہم کرنے فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اسلام آباد اور پشاور کو بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کیا جائے ۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے ’روڈ ٹو مکہ‘ نامی پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ برس حج کے بعد ہم نے سعودی وزارت حج و عمرہ اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات میں حجاج کرام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا تھا۔نور الحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستان کو ای ویزا سہولت کی فراہمی پر بھی غور کررہی ہے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ رواں برس حج کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس مرتبہ حج کے حوالے سے اہم اقدامات بھی کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے حجاج کرام کے لیے موبائل ویری فکیشن کا آغاز کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ہم نے حجاج کرام کی تربیت پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔80 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے 10 ہزار کوٹہ مختص کیا ہے،جس

میں زیادہ عمر کی بنیاد پر حجاج کو منتخب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کرنسی ایکسچنج ریٹ 63 ہزار ایک سو 10 روپے ہونے کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان سے سرکاری کوٹہ کے تحت حج کرنے والے افراد کو مشاعر ٹرین کی ٹکٹ فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ چند سال سے منی ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان عازمینِ حج کے سفر کو آسان بنانے کے لیے ٹرین کا استعمال کیا جاتا ہے جسے مشاعر ٹرین کا نام دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس حجاج کو منیٰ میں پاکستانی کھانے کے بجائے فروزن کھانا دیے جانے کی شکایت تھی اس مرتبہ حجاج کو پاکستانی کھانا دیا جائے گا۔نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان کے حج معاونین،حج خادمین کو کیمپ میں رسائی نہیں دی جاتی تھی لیکن اس مرتبہ سعودی حکومت انہیں رسائی دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حجاج کو تربیت کے لیے اسلام آباد یا روالپنڈی آنا پڑتا تھا لیکن اس مرتبہ گلگت بلتستان میں حجاز مقدس روانگی سے قبل عارضی حج کیمپ کا انتظام کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں سے نجی ٹورآپریٹر جن کے پاس ابھی تک حج

کوٹہ نہیں ہے وہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ہم سرکاری حج سے سستا حج کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن ٹور آپریٹرز کے پاس حکومت کا دیا گیا حج کوٹہ ہے اور وہ اس طرح کی پیشکش کرتے ہیں تو ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے اور لوگوں کو سستا حج کروانے پر ایوارڈ دیں گے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ گزارش کرتا ہوں کہ کسی کے سستے حج کے جھانسے میں نہ آئیں اور جو حکومت کے ساتھ رجسٹر ٹور آپریٹر سے ہی رابطہ کریں۔نور الحق قادری نے کہا کہ ہماری پالیسی نہیں کہ حج کو مہنگا کیا جائے یا لوگوں کو حج میں مشکلات پیش آئیں ، ہماری ذمہ داری ہے کہ حجاج کرام کو سہولیات دی جائیں اور ان کی بہتر سے بہتر خدمت کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں