) اپنی نیلی آنکھوں سے دنیا بھر میں شہرت پانے والی شربت گلہ کچھ عرصہ قبل پاکستان چھوڑ کر افغانستان واپس چلی گئی تھی جہاں کی حکومت نے اس کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کیے لیکن ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا جس کے باعث شربت گلہ نے واپس پاکستان آنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
شربت گلہ گزشتہ سال نومبر میں واپس افغانستان گئی تھیں ، جب انہیں غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تو افغان صدر اشرف غنی نے اس فیصلے پر کڑی تنقید کی اور شربت گلہ کو افغانستان لے گئے جہاں انہوں نے اسے افغان مونا لیزا قرار دیا اور رہنے کیلئے ایک گھر کی چابی بھی اس کے حوالے کی۔
بھارت کی دوستی میں پاکستان سے دشمنی کی ہر حد پار کرنے والے اشرف غنی کی حکومت نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے صرف پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی اور شربت گلہ کو کرائے کے فلیٹ میں ٹھہرادیا۔ اب کئی مہینے ہو گئے ہیں لیکن فلیٹ کا کرایہ ادا نہیں کیا گیا ۔ شربت گلہ کے بھائی نعمت گل نے بتایا کہ افغان حکومت نے جو فلیٹ رہنے کیلئے مہیا کیا تھا اس کا صرف 6 مہینے کا کرایہ اداکیا گیا تھا اور اب 4 مہینے کا کرایہ سر پر چڑھ چکا ہے اور مالک مکان ہر روز دروازہ پیٹتا ہے۔
افغان ویب سائٹ نن ایشیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شربت گلہ اپنی حکومت کے رویے سے مایوس ہو کر پاکستان واپس جانے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ افغان تجزیہ کار ڈاکٹر فیض محمد زالند نے بتایا شربت گلہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے وعدے پورے نہ کیے تو وہ ایک بار پھر غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرکے پاکستان چلی جائے گی۔
شربت گلہ کا کہنا ہے ’افغانستان میں تو صرف میں پیدا ہوئی ہوں میرا گھر تو پاکستان ہے اور میں نے اسے ہمیشہ اپنا ملک سمجھا ہے، میں نے پاکستان میں ہی رہنے اور مرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن حالات کی وجہ سے آج اس نہج پر پہنچ گئی ہوں‘۔
واضح رہے کہ جب شربت گلہ کو گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان میں گرفتار کیا گیا تو افغان حکومت نے اس معاملے پر خوب سیاست چمکانے کی کوشش کی تھی لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے اعلان کیا تھا کہ شربت گلہ کو ڈی پورٹ نہیں کیا جائے گاجبکہ ملک ریاض نے اسے گھر بھی آفر کیا تھا۔
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی