بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر!! ایک اور ائیر لائن نے پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) برٹش ائیرویز کی طرف سے پاکستان میں اپنی سروس بحال کرنے کے اعلان کے بعد ایران کی ایک ائیر لائن نے بھی پاکستان میں اپنی پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر لائن (ATA) آتا نے 6 جنوری کو ایک خط کے ذریعے سے اس خواہش کا کیا تھا۔اپنے خط میں ایرانی ائیرلائن آتا نے کہا ہے کہ

وہ اپنے A320 اور MD-83 جہازوں کی پروازوں کے ذریعے سے مسافروں کو لانے اور لے جانے کے لیے اپنی سروس شروع کرنا چاہتا ہے۔پاکستان ائیرلائن کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوج کی انتھک کوششوں کے بعد امن کی جو فضا قائم ہوئی اور دہشتگردی کے جن پر قابو پا لیا گیا ہے اس سے دنیا کے نہ صرف سرمایہ کار پاکستان کی طرف سے رجوع کر رہے ہیں بلکہ یہ پاکستان سے بے روزگار کے خاتمے اور مضبوط معیشت کی شروعات بھی ہیں۔خیال رہے گذشتہ ماہ برٹش ائیر ویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔برطانوی فضائی کمپنی نے 10سال پہلے پاکستان کے لیے آپریشنز بند کر دئیے تھے اور برٹس ائیرویز نے 2008ء میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل بم دھماکے کے بعد اپنا آپریشن معطل کیا تھا۔ پاکستان میں ائیرپورٹس پر فائرنگ اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے بعد کچھ غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشنز معطل کر دئیے تھے۔ برٹش ائیرویز کے بعد جرمنی کی ائیرلائن نے بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی کی شہرت یافتہ لفتھانسا ایئر

لائن بھی پاکستان سے اپنی پروازوں کا آغاز کرنے کی خواہشمند ہے۔ جرمنی سے ایئرلائن کے حکام کی ٹیم جائزہ لینے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں