اپوزیشن لیڈر نے ایک مرتبہ پھر مہمند ڈیم کے ٹھیکے کی شفافیت پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہباز شریف کا کہنا ہے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ پیپرا رولز کیخلاف دیا گیا، عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو کنٹریکٹ دینا مفادات کا ٹکراؤ ہے، معاملے پر ایوان کی کمیٹی بنائی جائے۔دنیانیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دریائے سوات پر 800 میگاواٹ پن بجلی کا ٹھیکہ پیپرا رولز

کیخلاف ہے، عوام اور مانگے تانگے کا پیسہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر خرچ کیا جا رہا ہے، عوام کا پیسہ کیسے خرچ کیا جا رہا ہے پتہ چلنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد سے مجھے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، گزارش ہے کہ ڈیم کے معاملے پر سپیکر رولنگ دیں۔قبل ازیں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا بلاول بھٹو، مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنا خوش آئند ہے، دونوں کے نام ای سی ایل سے نکالنا بہت اچھی بات ہے، حکومت کو دیر سے خیال آیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تقرری پر مشاورت نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں