پاکستانیوں تیاری کرلو ، محکمہ موسمیات نے آج بارش کی نوید سنا دی، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

سلام آباد(نیو زڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، محکمہ موسمیات نے آج بارش کی نوید سنا دی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ میں بارش ہوگی۔ کراچی میں رم جھم سے موسم مزید سرد ہو جائے گا۔ مری، گلیات، سوات، چترال اور مالم جبہ میں بھی برفباری کا امکان ہے۔موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ آج سے ہفتہ کے

دوران اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور، مردان اور گلگت بلتستان میں بارش ہوگی۔ کراچی سمیت سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔ کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی رم جھم ہوگی۔ مری، گلیات، سوات، چترال اور مالم جبہ میں بھی آسمان سے چاندی برسے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سکردو اور کالام سرد ترین مقام رہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا، گوپس منفی 08، استور منفی 07، ہنزہ، مالم جبہ منفی 05، قلات منفی 04، مری منفی 03 اور کو ئٹہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت ایک، لاہور6، فیصل آباد 5، ملتان 7، پشاور 5 اور کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں