ریپ سین دکھانے پرلوگ ناراض ہوگئے بالی ووڈ ہدایتکارنے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (ویب ڈیسک)فلم ساز روہت شیٹھی کی گزشتہ ماہ 27 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ایکشن رومانٹک فلم ’سمبا‘ اگرچہ ایک ہی ہفتے میں دنیا بھر سے 200 کروڑ کمانے میں کامیاب گئی۔تاہم فلم کی کہانی کی وجہ سے اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔جہاں فلم کے ٹریلر میں اجے دیوگن اور ’گول مال‘ ٹیم کو دکھائے جانے پر رنویر سنگھ بھی روہت شیٹھی پر ناراض ہوئے تھے،

وہیں اب مداحوں اور تنقید نگاروں نے بھی فلم ساز کو کہانی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔’سمبا‘ کی کہانی ایک نوجوان لڑکی کے ریپ اور اس کے قتل کے گرد گھومتی ہے، جو لاوارث بچوں کو تعلیم دیتی ہیں اور وہ رنویر سنگھ کی منہ بولی بہن بھی ہوتی ہیں۔’سمبا‘ تیلگو زبان میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹیمپر‘ کا ہندی ریمیک ہے اور اس میں بھی بھارت کی متعدد فلموں کی طرح ریپ کی کہانی دکھائی گئی، جس پر مداح اور تنقید نگار فلم ساز سے ناراض ہوئے۔فلم میں ریپ کی کہانی دکھائے جانے پر ہونے والی تنقید پر اب روہت شیٹھی نے خاموشی توڑتے ہوئے مخالفین کو کرارا جواب دیا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق روہت شیٹھی کا ’سمبا‘ میں ریپ دکھانے پر کہنا تھا کہ ان کی فلم کوئی واحد فلم نہیں، جس میں اس طرح کی کہانی دکھائی گئی ہو، تاہم ان کی فلم میں اس کہانی کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا۔روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ ان کی فلم میں ریپ کا سین ہونے کے باوجود سینسر بورڈ نے کوئی بھی سوال اٹھائے بغیر ان کی فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ فلم میں کوئی غلط منظر نہیں تھا۔ہدایت کار نے فخر کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ کیریئر کی اس اسٹیج پر موجود ہیں،

جہاں انہیں فلموں میں ’ریپ‘ دکھا کر انہیں فروخت کرنے کی ضرورت نہیں۔روہت شیٹھی کے مطابق اگرچہ انہیں فلم کو کامیاب بنانے کے لیے اس میں ریپ کی کہانی ڈالنے کی ضرورت نہیں، تاہم سمبا میں انہوں نے ریپ کی کہانی کو ایک پولیس انسپکٹر کے پروفیشن سے جوڑا ہے اور یہ ان کی بطور ہدایت کار تخلیقی صلاحیت ہے۔انہوں نے تنقید کرنے والوں کا نام لیے

بغیر کہا کہ انہوں نے ریپ کے واقعے کو بد عنوان پولیس افسر کو اچھائی پر لانے کے آلے کے طور پر استعمال کیا۔’سمبا‘ کو 27 ڈسمبر 2018 کو ریلیز کیا گیا اور اس نے ابتدائی 4 دن میں ہی 100 کروڑ روپے بٹورے۔فلم نے ابتدائی ایک ہفتے کے دوران ہی دنیا بھر سے 200 کروڑ جب کہ بھارت بھر سے 150 کروڑ روپے بٹورے۔یہ فلم سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی دوسری فلم تھی، جب کہ رنویر اور سارہ کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں