کراچی (ویب ڈیسک)ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی گاڑیوں کی خرید وفروخت میں کمی آگئی ہے،، ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ان کی فروخت میں 30فیصد کمی آ گئی ہے جبکہ ٹریکٹر اور دیگر صنعتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی گاڑیوں کی خرید وفروخت میں
کمی آگئی ہے،، ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہوا جس کے باعث ڈالر28روپے تک مہنگا ہوگیا اوراس کا اثر مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی پڑا اور گاڑیوں کی قمیتں بھی بڑھ گئیں،، ایک برس کے دوران 660 سے 800 سی سی گاڑیوں کی قیمتیں 60 ہزار جبکہ 1800 سے 2000 سی سی گاڑیوں کی قیمتیوں میں دو لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا۔کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسمبلرز، پاک سوزوکی، ہنڈا اور ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔اس ضمن میں فیڈریشن چیمبر آف کامرس(ایف پی سی سی آئی)کے چیئرمین آٹوسیکٹرغضنفرعلی خان نے کہا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کئی دھائیوں میں نہیں ہوا اور چارماہ میں دوسری بارگاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔آٹو موٹو پارٹس تیار کرنے والی تنظیم، پاپام کے جنرل سیکرٹری مشہود خان کے مطابق خام مال مہنگا ہونے اور امپورٹ بڑھنے سے پارٹس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔