آج سے 10برس قبل نیلی آنکھوں والی ایک فرانسیسی بچی کی ایسی دلکش تصویر منظرعام پر آئی کہ اسے دنیا کی خوبصورت ترین بچی قرار دے دیا گیا۔ اس بچی کا نام تھائیلین بلونڈو تھا۔ تھائیلین اب 16سال کی عمر میں ایسے روپ میں سامنے آ گئی ہے کہ ایک بار پھر دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بچپن میں ہی شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے پر تھائیلین اسی وقت ماڈلنگ شروع کر دی تھی اور کچھ فوٹوشوٹ کروائے تھے لیکن اب اس نے باقاعدہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
گزشتہ دنوں تھائیلین نے دنیا کی بہت بڑی فیشن کمپنی ’ڈولس اینڈ گیبانا‘ کے لیے ماڈلنگ کی۔ اس کی ڈولس اینڈ گیبانا کے دیدہ زیب ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کرنے کی تصاویر جیسے ہی منظرعام پر آئیں، وہ ایک بار پھر عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بن گئی۔ کچھ عرصے میں ہی سوشل میڈیا پر اس کی مقبولیت بے انتہاءبڑھ گئی اور انسٹاگرام پر اس کے فالوورز کی تعداد 16لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔اس نے معروف میڈیا کمپنی ’آئی ایم جی ماڈلز‘ کے ساتھ کام کرنے کا معاہدہ بھی کر لیا ہے۔ تھائیلین نے 10سال کی عمر میں بھی ووگ پیرس کے لیے فوٹوشوٹ کروایا تھا تاہم کم عمری کی وجہ سے وہ باقاعدہ ماڈلنگ سے دور رہی۔