اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں آصف زرداری کیخلاف شواہد واضح ہیں، جرم ثابت ہونے پر کڑی سزا دی جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ جمہوریت کے ساتھ جتنا مذاق پاکستان میں ہوا ہے اتنا دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوا جب سے میڈیا کو
آزادی ملی ہے اس کے بعد سے سیاستدانوں کے کپڑے اتارنا محبوب مشغلہ بن گیاہے کوئی سیاستدان یہ نہیں کہے گا کہ میں احتساب کے خلاف ہوں جے آئی ٹی نے آصف زرداری کے بارے میں جو لکھا ہے کہ شواہدبڑے واضح ہیں لیکن دوسرے فریق کو بھی صفائی کا موقع دیا جائے اور جرم ثابت ہونے پر کڑی سزا دی جائے ،پاکستان کا پیسہ جس نے بھی لوٹا ہے خواہ وہ ہماراقائد ہو یا کسی اور کاقائد ہو اسکے خلاف کاررائی ہونی چاہئے جیل کے اندر کی خبروں پر یقین نہیں کرنا چاہئے ٹی وی پر ایسی خبریں بھی چلتی رہی ہیں جومیاں نواز شریف نے نہیں کیں۔