لاہور (ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات کی طرف سے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی لطیفہ کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ شہزادی لطیفہ کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ انہیں ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران زبردستی دبئی واپس لے جایا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابقمتحدہ عرب امارات کی حکومت کے ایک بیان میں
کہاگیاکہ شہزادی لطیفہ اپنے گھر پر ہیں اور خاندان کے ساتھ رہ رہی ہیں ۔ حکومتی بیان کے مطابق انہوں نے 21 دسمبر کو خاندان کی درخواست پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے کی ہائی کمشنرسےملاقات کی ۔ اس حوالے سے جاری کی جانے والی تصاویر میں دونوں خواتین کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔