ڈنمارک (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سو روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مرغبانی کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منصوبہ غربت کو بھگا دے گا اور اس کے تحت ہم دیہاتی خواتین کو دیسی انڈے اور مرغیاں دیں گے اور وہ اس کی افزائش سے آمدنی حاصل کریں گی۔ تاہم انکی جانب سے یہ مشورہ سامنے آیا تو مخالفین نے
اس کا شدید مذاق اڑایا اور سوشل میڈیاصارفین نے بھی اس پر ٹرولنگ شروع کر دی ۔اس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیسی لوگ مرغی کے ذریعے غربت کے خاتمے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے مذاق اڑاتے ہیںاسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک شخص ڈنمارک میں موجود ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مشورہ دیا تھا کہ آپ لوگ مرغیاں رکھیں ا س سے غربت میں کمی آئے گی۔اور اس وقت میں ڈنمارک میں موجود ہوں جس کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔یہاں پر ایک خاتون نے 4 پانچ سو مرغیاں رکھی ہوئی ہیں اور یہ پورے ڈنمارک میں دیسی انڈے فراہم کرتی ہیں۔اور یہ مہینے کے قریباََ 60ہزار سے زائد کماتی ہے اور یہ فارمولا پوری دنیا میں چلتا ہے لیکن یہی بات کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا مذاق اڑایا گیا۔اور مرغیاں بیچنے والی خاتون جس گھر میں رہتی ہے وہ بھی قریباََ پاکستانی 60 لاکھ روپے کا ہے۔اس لیے اس فارمولے کے تحت بہت سے ممالک غربت کم کر رہے ہیں اس لیے عمران خان نے جو آئیڈیا پیش کیا ہے ہمیں اس کو سراہا چاہئیے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے
غربت مٹاؤ پروگرام کا اعلان کیا تھا تاہم اس میں مرغیوں اور انڈوں کے ذکر سے مخالفین نے مذاق اڑنا شروع کر دیا تاہم جس چیز کا مذاق ہمارے ملک میں بناا جا رہا ہے عالمی میڈیا اسی کی تعریف کر رہا ہے۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ آرٹیکل میں وزیراعظم عمران خان کے غربت مٹاؤ پروگرام کی تعریف کی گئی تھی۔آرٹیکل میں لکھا گیا ہے غریب اور ورکنگ کلاس نے مرغیوں کے منصوبے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے خوشحال خاندانوں نے بھی غریبوں کی حالت بہتر کرنے کی ترجیح کو سراہا۔منصوبے کا مقصد غریب گھرانے کو آمدنی کاذریعہ مہیا کرنا ہے۔ آرٹیکل کےمطابق غریب گھرانے اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ شہری گھرانے بھی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔