لاہور (ویب ڈیسک )بالی ووڈ سپر سٹارز کے بچوں کی تصاویر کے تو پاپا رازی دیوانے ہوتے ہیں اور ان کی تصاویر لینے کیلئے گھنٹوں گھنٹوں ستاروں کے گھر کے باہر منڈلاتے رہتے ہیں اور جہاں کہیں بھی موقع ملتاہے وہ تصویر بنانا شروع کر دیتے ہیں تاہم کبھی کبھی تو انہیں مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے جیسا کہ ماضی میں سیف علی خان کی بیٹی سارہ
سیف نے بھی کیا تھا ۔اگر یہ کہا جائے کہ کرکٹرز بھی فلموں کے ستاروں جیسی ہی شہرت کے مالک ہوتے ہیں تو غلط نہ ہو گا کیونکہ سٹارز کے بچوں کے بارے میں بالی ووڈمیں آنے کا انتظار کیا جاتاہے وہیں کھلاڑیوں کے بچوں کے بھی کھیلوں کی دنیا میں قدم رکھنے کا انتظار کیا جاتاہے لیکن کبھی کبھی بچے والدین کے نقش قدم پر چلنے کی بجائے اپنے راستہ خود اپناتے ہیں اور ترقی کے پہاڑوں پر چڑھتے ہوئے چوٹیوں پر ڈیرے ڈالتے ہیں ۔بھارت کے معروف ترین اورلیجنڈ سابق کھلاڑی سورو گنگولی نے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو کہ اب بڑی ہو چکی ہیں اورانہوں نے تیزی کے ساتھ گزرتے ہوئے وقت سے متعلق پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” بہت زیادہ دیر پہلے پیدا نہیں ہوئی تھی ،اس کو دیکھیں اب، میری ثناءگنگولی ۔“سارہ گنگولی 3 نومبر 2001 کو پیداسورو وگنگولی اور دونا روئے کے گھر پیدا ہوئیں جو کہ اب 17برس کی ہو چکی ہیں ۔سوروو گنگولی نے دونا روئے سے 1997 میں شادی کی ، انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ محبت کی شادی ہے جس کے بارے میں بھارتی میڈیا میں بتایا جاتاہے کہ دونا روئے دراصل سوروو گنگولی کی بچپن کی محبت
ہیں ۔سوروو گنگولی نے 11 سال تک بھارتی ٹیم کے کپتان رہے اور انہوں نے اپنا آخری میچ پاکستان کیخلاف 2007 میں کھیلا تھا ۔بھارت میں سوروو گنگولی کو لوگ پیار سے ” دادا “ کہہ کر پکارتے ہیں جس کے معنی بڑے بھائی کے ہیں ۔سوروو گنگولی اس وقت کرکٹ ایسو سی ایشین آف بنگال کے صدر تعینات ہیں جبکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیکنکل کمیٹی کے رکن بھی ہیں ۔سوروو گنگولی کے پاس ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے 8 ویں سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے اور ہو دنیا کی تاریخ میں تیسرے کھلاڑی تھے جنہوں نے سب 10 ہزار سکو ر مکمل کیے ۔ اس سے قبل یہ اعزاز سچن ٹنڈولکر اور انضمام الحق نے حاصل کیا تھا ۔