اب نوکری کے لیے درخواستیں اٹھا کر دھکے کھانے کی ضرورت نہیں۔۔ وفاقی حکومت نے نوجوانون کو نوکری دلوانے کیلئے زبردست فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) :وفاقی حکومت نے نوجوانوں کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے نیشنل یوتھ پورٹل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نوکریوں کے لیے درخواستیں دی جا سکیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں یوتھ کونسل بھی تشکیل دی جائے گی۔جس میں چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے حکام بھی شامل ہوں گے۔رواں

ماہ کے آغاز میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت ہنر مند افرادی قوت اور کاروباری افراد کے درمیان رابطے کے لیے نیشنل جاب پورٹل اور ایک موبائل ایپلیکشن کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نیشنل جاب پورٹل نوجوان کی ملازمتیوں کے لیے ایک ڈیٹا بینک کے طور پر کام کرے گا۔واضح رہے اس سے قبل : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نوجوانوں کے لیے ”نیا پاکستان یوتھ پروگرام ” لانچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین یوتھ پروگرام عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات میں عثمان ڈار نے نوجوانوں کے لیے حکومتی پیکج کی تیاری سے متعلق وزیراعظمعمران خان کو آگاہ کیا ۔ اسی ملاقات میں ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے”نیا پاکستان یوتھ پروگرام” لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یہی نہیں بلکہ عمران خان کی ہدایت پر”یوتھ پلس پورٹل” کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ چیئرمین یوتھ پروگرام عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ گذشتہ 70 سالوں میں نوجوانوں کے لیے کوئی بڑی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یوتھ پروگرام منصوبے کے

تحت نوجوانوں کو مکمل با اختیار بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں اربوں روپے سے شروع یوتھ پروگرامز ادھورے چھوڑے گئے تاہم نئے پاکستان میں نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں