راولپنڈی (ویب ڈیسک ) آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث14 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ان دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 16افرادجاں بحق ہوئے جن میں 13 فوجی اور تین سولین شامل تھے ۔ان کا
کہناتھا کہ فوجی عدالت سے 20 دہشت گردوں کوقید کی سزا بھی سنائی گئی،ان دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارودبھی برآمد ہواتھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردمحی الدین صالح اورگل زمین کی موت کی سزا کی توثیق،محی الدین صالح اورگل زمین نے3سپاہی اور1شہری کوشہید،5 فوجی زخمی کیے۔دہشت گردفضل ہادی3سپاہیوں کے قتل میں ملوث تھا،دہشتگردفضل ہادی نے ہزارہ گلی باغ پل اورپولیس اسٹیشن تباہ کیا، دہشتگردفضل ہادی نے2شہریوں کوتاوان کیلئے اغوابھی کیا۔دہشتگردمحمدوہاب،گل محمد،بشیر خان اورآفرین خان کوبھی موت کی سزا سنائی گئی،ان4دہشتگردوں کی کارروائیوں میں صوبیداراول خان،نائیک عظمت اللہ شہید ہوئے۔