ڈالر کی اونچی اُڑان کی وجہ سامنے آگئی۔۔حکومت پر سنگین الزام لگ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 142 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں آج ہونے والا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےآئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں

، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کرلیا ہے لیکن عوام سے جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کوبتایا جائے کہ کن شرائط پر معاہدہ کیا گیا ہے؟ وزیرخزانہ اسد عمر نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کی تقریب میں بھی جھوٹ بولا اور قوم کودھوکہ دیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قدرمیں اس اضافے سے ملک میں بد ترین مہنگائی آئے گی۔موجودہ حکومت نے عوام سے جھوٹ بولا ہے۔ قوم سےجھوٹ بولنےاورعوام کو دھوکہ دینے پر وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ وقت اورحالات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ انڈے مرغی کی سرکارنہیں چلےگی۔ حکومت چلانا اور قوم کے مسائل کاحل کرناعمران حکومت کے بس کی بات نہیں ہے ۔ خیال رہے کہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے تحت انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں 8 روپے مہنگا ہوا۔ جس کے باعث آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 142 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ روپےکی قدرمیں کمی سےمہنگائی کا طوفان آجائے گا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے درآمدی مصنوعات جس میں کھانے کا تیل، مختلف دالیں، خشک دودھ،

پیٹرول، ڈیزل، الیکٹرونکس مصنوعات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں وغیرہ سب کچھ مہنگا ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ افراط زر کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا، جبکہ غیر ملکی قرضے اور ادائیگیوں کا حجم بڑھ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں