عوام پریشان نہ ہو۔۔۔۔ ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد قوم کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ملک میں بلیک مارکیٹ موجود ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لیے وقت لگے گا اور دو سے تین دن میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کی اونچی اڑان سے ملکی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا ڈالر142 روپے کا ہونے کے باعث قرضوں میں

760 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا،آئندہ چند ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر150روپے تک گر سکتی ہے۔تاہم وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا اس موقع پر ایک نیا دعوی سامنے آیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دالر دو تین روز میں سستا ہو جائے گا۔فیصل واوڈا نے عوام تو تسلی دینے کی کوشش کی ہے۔جب کہ دوسری طرف معاشی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر150روپے تک گر سکتی ہے۔۔ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالرکی قدر10پیسے کم ہوئی تھی، جس سے ڈالر کی قیمت خرید 134روپے اور فروخت 134.05روپے پر آ گئی تھی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 135.40روپے پرمستحکم رہا تھا۔ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ روپےکی قدرمیں کمی سےمہنگائی کا طوفان آجائے گا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے درآمدی مصنوعات جس میں کھانے کا تیل، مختلف دالیں، خشک دودھ، پیٹرول، ڈیزل، الیکٹرونکس مصنوعات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں وغیرہ سب کچھ مہنگا ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ افراط زر کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا، جبکہ غیر ملکی قرضے اور ادائیگیوں کا حجم بڑھ جائے گا۔یاد

رہے 23 نومبر کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 135 روپے پر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا ، پی ٹی آئی حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالرروپے کے مقابلے 18 روپے مہنگا ہوا۔ معاشی ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں دوست ممالک اور آئی ایم ایف سے قرض کا ملنا ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا باعث بن رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں