اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انتہائی اہم خبر۔۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت اوپر سے مذاکرات کا حامی ہے جبکہ اندر سے وہ اس عمل کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔کراچی میں چین کے قونصلیٹ پر حملہ میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے۔کلبھوشن کو پاکستانی عدالتی نظام سے سے گزار کر سزائے موت تک پہنچانا چاہیے،آصف زرداری نے58-
2/Bکا خاتمہ کرکے اچھا کیا، 18ویں ترمیم کی کچھ چیزوں کو بہتر بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے.نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم پر تشدد ایم کیو ایم کے خلاف تھے۔ہماری حکومت کے 100دنوں میں بہت سی چیزیں بہتر ہوئی ہیں تبدیلی آرہی ہے ۔ ہمارا یہی موقف تھا کہ پاکستان میں تبدیلی آنی چاہیے بھارت اوپر سے مذاکرات کا حامی ہے جبکہ اندر سے وہ اس عمل کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ بھارت مسلمانوں کو دبا رہا ہے وہاں مذہبی منافرت موجود ہے بھارت نے اسرائیل والا طرز عمل اپنایا ہوا ہے ۔ جس طرح اسرائیل فلسطین کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کرتا ہے بھارت بھی پاکستان کے معاملے پر یہی کوشش کرتا ہے۔ کراچی میں چین کے قونصلیٹ پر حملہ میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے۔ کلبھوشن یادیو کا معاملہ سامنے ہے اگر میرے پاس کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل آئی تو میں حکومت کے مشورے پر عمل کروں گا ۔ کلبھوشن کو پاکستانی عدالتی نظام سے سے گزار کر سزائے موت تک پہنچانا چاہیے۔