لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی خوشنود علی خان نے کہا کہ میری سمجھ بوجھ کے مطابق اگر شہباز شریف ٹھیک ہوا تو اس ملک میں اس کے لیے جگہ بن رہی ہے۔ انہوں نے شہباز شریف کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے لیے اس ملک میں جگہ بن رہی ہے ،
اگر وہ صحتیاب رہے تو دوبارہ سیاست میں آئیں گے اور اگر شہباز شریف آگئے تو پھر چودھری نثار علی خان بھی آئیں گے۔واضح رہے کہ شہباز شریف اس وقت نیب حراست میں ہیں اور ان کے خلاف کیسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں ۔ جبکہ چودھری نثار علی خان بھی اپنے حالیہ انٹرویو کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ چودھری نثار علی خان کے سیاست میں واپس آنے سے متعلق معاملے پر ایک سوالیہ نشان ہے جس پر چودھری نثار علی خان بھی جواب دینے سے گریزاں ہے۔چودھری نثار علی خان کی سیاست میں عدم دلچسپی اور شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ان دونوں کی سیاست دم توڑ جائے گی لیکن خوشنود علی خان کا کہنا ہے کہ میری سمجھ بوجھ کے مطابق اگر شہباز شریف واپس لوٹتے ہیں تو ملک میں ایک مرتبہ پھر سے ان کی جگہ بن جائے گی۔چودھری نثار علی خان پنجاب اسمبلی کی نشست سے کامیاب تو ہوئے لیکن انہوں نے چار ماہ گزرنے کے باوجود تاحال اپنی اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اُٹھایا۔ اس حوالے سے اپنے حالیہ انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ قانون میں حلف لینے
سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے۔ میں نے اگر صوبائی اسمبلی کی نشست کا حلف اُٹھا لیا تو اس کا مطلب ہوگا کہ میرے قومی اسمبلی کے حلقے میں ہونے والا الیکشن صاف شفاف تھا۔