چکن کھانے کے شوقین افرادکے لیے بری خبر۔۔۔کون کونسی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں ،رپورٹ میں تہلکہ خیزانکشافات

لاہور(ویب ڈیسک) خبردار، ہوشیار!! چکن کا گوشت کھانے سے کینسر ہوسکتا ہے۔ امریکی ادارے ایف ڈی اے کی نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ فارمی مرغی کا وزن بڑھانے اور بیماری سے بچانے کیلئے خوراک میں شامل اجزا کی وجہ سے پھیپھڑوں، جگر، گردوں، مثانے اور جلد کا کینسر ہوسکتا ہے۔طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شہری فارمی مرغی کا گوشت

استعمال کرنے میں احتیاط برتیں۔ امریکی ادارے ایف ڈی اے نے طویل تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ برائلر مرغی کی خوراک میں ایسے اجزا شامل ہیں جو کینسر لاحق ہونے کا باعث بنتے ہیں۔تحقیق کے مطابق برائلر مرغی کا وزن بڑھانے اور اسے بیماریوں سے بچانے کیلئے اس کی خوراک میں انسانی صحت کیلئے مہلک کیمیکل آرسینک موجود ہے۔ امریکی ادارے کی تحقیق کے مطابق چکن کے گوشت میں آرسینک کی موجودگی کے باعث مختلف اقسام کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ ہے۔معروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعودنے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کو فوری طور پر برائلر مرغی کی فیڈ تیار کرنے والوں کو چیک کرنا چاہئے کہ اس میں آرسینک تو شامل نہیں۔پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود نے خبردار کیا ہے کہ جب تک واضح نہیں ہوتا کہ ہمارے ہاں چکن کا گوشت محفوظ ہے تب تک شہری اس کے استعمال میں احتیاط برتیں۔امریکی ادارے کی تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ برائلر مرغی کے گوشت کی گلابی مائل رنگت بھی آرسینک کی وجہ سے ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں