بس اب بہت ہوا! کسی بھی رات ہم اس ملک پر حملہ کردیں گے۔۔ ترک صدر طیب اردگان نے اچانک تہلکہ خیز اعلان کردیا

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں ایک آزاد ملک ’کردستان‘ بنانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن ترکی اس کرد آبادی کو اپنے وجود کے لیے خطرہ تصور کرتا ہے کیونکہ ترکی میں ہونے والے کئی خودکش حملوں میں کرد شدت پسند ملوث پائے گئے ہیں۔ اب کردستان بنانے کی ان کوششوں کے جواب میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ haaretz.comکی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ”کسی بھی رات ہم عراق پر حملہ کر دیں گے اور کرد عراق کی آئل پائپ لائنیں کاٹ ڈالیں گے کیونکہ کردوں کی آزادی کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ یہ ہماری بقاءکا مسئلہ ہے۔“

رپورٹ کے مطابق عراق میں کردوں کی آزادی کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے تناظر میں رجب طیب اردگان کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔ اس سے ایک روز قبل ترک وزیراعظم بن علی یلدرم بھی کہہ چکے ہیں کہ ”ترکی کردستان ریجنل گورنمنٹ پرزمینی و فضائی حملہ کر سکتا ہے۔کرد حکومت آزادی کے متعلق ریفرنڈم کروانے جا رہی ہے جس کے نتائج ہم قبول نہیں کریں گے۔“واضح رہے کہ رجب طیب اردگان نے جو آئل پائپ لائنیں کاٹنے کی دھمکی دی ہے یہ شمالی عراق سے بیرونی دنیا کو تیل کی فراہمی کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں