لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کے بیج میں بھی کڑوے بادام کی طرح سائنائیڈ زہر ہوتا ہے لیکن یہ زہر انتہائی معمولی مقدار میں ہوتا ہے۔سیب کے بیج پر سخت چھلکا موجود ہوتا ہے جو انسانی جسم کو زہر سے بچاتا ہے ، اگر آپ سیب کے بیج ثابت نگل لیں تو یہ جسم کو نقصان پہنچائے بغیر جسم سے خارج
ہوجاتے ہیں لیکن اگر بیجوں کو چبا لیا جائے تو زہر جسم میں داخل ہوجاتا ہے ، اگر بہت زیادہ بیج کھا لئے جائیں تو یہ انتہائی مہلک ہو سکتا لیکن کم بیجوں کی صورت میں سائنائڈ کی مقدار اتنی معمولی ہوتی ہے کہ جسم اس زہر کے اثر کو زائل کردیتا ہے۔