لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے سے صرف ایک بٹن دبا کر ہی رابطہ کر سکتے ہیں۔سوشل میڈیا کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں ہزاروں میل دور بسنے والئے لوگ دوست بنے وہیں کچھ لوگوں کو اسی سوشل میڈیا کےذریعےاپنی محبت بھی مل گئی۔ حال ہی میں ایک امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سیالکوٹ
پہنچی تھی جسے میڈیا نے خوب کوریج دی تاہم اب امریکہ کی ایک اور خاتون لاہور کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی اور دونوں نے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق 23 سالہ محسن اور 19 سالہ ماریہ انجیلا کی سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر دوستی ہوئی، لیککن کچھ ہی عرصے کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ محسن کی محبت میں گرفتار ہو کر 19 سالہ ماریہ انجیلا ہزاروں میل کا سفر طے کر کے لاہور پہنچ گئی۔محسن نے بتایا کہ ایک دو دن ہم نے ایک دوسرے سے ہیلو ہائے کیا، ہماری آپس میں بات چیت ہوتی رہی،کچھ ہی دن بعد میں ان کو پروپوز کر دیا۔میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کو پسند کرتا ہوں اور آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں جس پر ان کی طرف سے بھی مجھے مثبت رد عمل ملا اور یہ شادی پر رضامند ہو گئیں۔ شادی کے موقع پر دلہا دلہن کی خوشی دیدنی تھی ۔ امریکی خاتون نے مغربی ہونے کے باوجود مشرقی روایات کے مطابق ہار سنگھار کیا۔ ماریہ نے کہا کہ ہماری کچھ ہی عرصہ قبل سوشل میڈیا پر بات ہوئی جس کے بعد فون کالز کا سلسلہ شروع ہوا اور انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کر دی۔ ماریہ کا کہنا ہے کہ میں اس شادی سے بے
حد خوش ہوں اور جلد ہی اپنے محسن کو امریکہ لے جانا چاہتی ہوں۔ محسن اور ماریہ کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے بھی نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔