مشہور سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کو 2018 تک بند کردیا جائے گا

ماسکو: روس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کو خبردار کیا ہے کہ اگر مقامی صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے حوالے سے قانون پر عملد درآمد نہیں کرایا گیا تو فیس بک کو 2018 تک بند کردیا جائے گا۔ روس میں انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی ٹیلی کام کمپنی کے سربراہ الیکزینڈر نے فیس بک انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مقامی صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے حوالے سے قانون پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوجاتا ہے تو فیس بک کو روس میں کام بند کرنا پڑے گا جیسا کہ بدقسمتی سے لنکڈ ان کو کرنا پڑا، اس حوالے سے کمپنی کو کوئی استشتا حاصل نہیں ہے کیوں کہ یہ قانون سازی انتہائی ضروری ہے اور ہم ہر صورت میں قانون حاصل کریں گے۔

آئی ٹی کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ روس میں فیس بک بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس کے لاتعداد صارفین بھی یہاں موجود ہیں لیکن یہ کوئی منفرد سروس نہیں ہے ایسی اور بھی بہت سی سوشل سائٹس موجود ہیں۔روسی صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو روس کے اندر محفوظ کرنے کے لیے غیر ملکی میسج سروس، سرچ انجن اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی ضرورت تھی مگر اس حوالے سے 2014 میں ایک قانون پاس ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ روسی صارفین کا ڈیٹا صرف روس کے سروس پر ذخیرہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں