لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ملائشیا جائیں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا آمد سے قبل ملائیشیا کی شاہراہوں پر پاکستانی پرچم لہرادئیے گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے اور ان کے استقبال کی پر تپاک تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ملائشیا کی اہم
شاہراہوں پر پرچم لگا دئیے گئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملائشیا کے وزیراعظم اور عوام عمران خان کا بے صبرے سے انتظار کر رہی ہے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظممہاتیرمحمد کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ملائشیاء جائیں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہد محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، مشیرتجارت اور سینئرحکام ہوں گے۔دورے کے دوران تجارت، ماہرین کے تبادلوں اورمختلف شعبوں میں تعاون پربات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے میں کسی مالیاتی پیکیج سے متعلق کوئی بات نہیں ہوگی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی پاکستان کو مالی بحران سے باہر نکالنے کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان کوسعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی مد میں پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔پاکستان کو پہلی قسط کی مد میں ایک ارب ڈالر موصول ہوئے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک نے سعودی عرب کی جانب سے امداد کی رقم منتقل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے مزید 2 ارب ڈالر بھی آئندہ دو روز میں موصول ہو جائیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی
امداد کی اگلی قسطیں آئندہ2 ماہ تک حاصل ہوں گی۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں وفد کے ہمراہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدارتی محل آمد پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جس کے بعد عمران خان نے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے زیرغور معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت پر بھی اتفاق کیا۔اسی طرح ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ہرقسم کی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی یو اے ای کے ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ملکوں کا تربیت ، مشترکہ مشقوں اور دفاعی پیداوار میں تعاون سمیت تجارت، سرمایہ کاری اوردیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورشہزادہ محمد بن زید نے 19فروری کومشترکہ وزارتی کمیشن کا فیصلہ بھی کیا ہے۔وزارتی کمیشن کی مشترکہ صدارت پاکستان اوریو اے ای کے وزرائے
خارجہ کرینگے۔دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ زیرالتواء معاہدے جلد فائنل کرنے کیلئے اقدامات کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین بھی کیا ہے۔ دورہ چین سے بھی حکومت کو مالی بحران کے خاتمے کیلئے بڑی توقعات ہیں۔