آپ نے سوشل میڈیا پر یہ تصویر بہت زیادہ وائر ہوتی دیکھی ہوگی، کیا یہ واقعی طاہر داوڑ کی بیٹی ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ایس پی طاہر داوڑ کو اغواءکر کے افغانستان لے جایا گیا جہاں انہیں شہید کر دیا گیا تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک چھوٹی سی بچی کی تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس کو طاہر داوڑ کی تصویر کے ساتھ جوڑا گیا ہے اور اس ننھی پری کو طاہر داوڑ کی بیٹی قرار دیا جارہاہے تاہم اب اس کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔تفصیلات کے

مطابق یہ تصویر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے سامنے سے بھی گزری اور وہ بھی انہیں ایس پی داوڑ کی بیٹی سمجھ بیٹھے اور انہوں نے بھی اسے شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ۔اپنے بیان میں شہریار آفریدی نے کہا کہ وہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کی صاحبزادی فاطمہ کی ہمت کی تعریف کرتے ہیں۔وزیر مملکت نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی تصویر کے ساتھ پولیس یونیفارم میں جس بچی کی تصویر شیئر کی وہ دراصل ہری پور پولیس کے ایک افسر کی بیٹی ہے، اس کی تصحیح ایک پولیس افسر نے شہریار آفریدی کی ٹوئٹ کے جواب میں بھی کی۔یاد ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کو 26 اکتوبر کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا جس کے بعد ان کی لاش افغانستان سے برآمد ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں