لاہور (ویب ڈیسک) ٹویوٹاکرولا 2020 پاکستان میں متعارف کروا دی گئی ، ٹوئٹا کرولا 5 مختلف ماڈلز میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی، تین ماڈلز 1800 سی سی جبکہ 2 ماڈلز میں 2 ہزار سی سی انجن کے حامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے مقبول کار ٹوئٹا کرولا کے 2020 کے ماڈلز پاکستان میں بھی متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ ٹوئٹا نے
کرولا 2020 کے 5 مختلف ماڈلز پاکستان میں پیش کیے ہیں۔پاکستان میںٹویوٹا کرولا ایل، ٹوئٹا کرولا ایل ای،ٹویوٹاکرولا ایکس ایل ای، ٹوئٹا کرولا ایکس ایس ای اور ٹوئٹا کرولا ایس ای نامی ماڈلز کی شکل میں متعارف کروائی گئی ہے۔ ٹوئٹا کرولا ایل، ٹوئٹا کرولا ایل ای، ٹوئٹا کرولا ایکس ایل ای 1800 سی سی انجن کے حامل ہوں گے۔ جبکہ ٹویوٹاکرولا ایکس ایس ای اور ٹوئٹا کرولا ایس ای 2 ہزار سی سی انجن کی حامل ہوں گی۔ٹویوٹاکرولا کے ان تمام ماڈلز میں 8 ائیر بیگ دالے گئے ہیں۔ جبکہ بہتر بریکس اور بہتر ہیڈ لائٹس سمیت دیگر اور مزید خصوصیات بھی شامل کی گئی ہیں۔ تاہم ٹوئٹا کی جانب سے کرولا 2020 کے ماڈلز کی قیمتوں کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔