ذیابیطس کے مریضوں میں تپ دق کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ماہرین

لندن: (نیوزڈیسک) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خون میں شکر کی غیر معمولی مقدار کے حامل ذیابیطس کے مریضوں میں تپ دق سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ لندن اسکول آف ہائیجن اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین کے مطابق ذیابیطس انسانی جسم کے دفاعی نظام کو کمزور کر دیتی ہے جس سے ٹی بی اور دیگر بیماریاں آسانی سے لاحق

ہوسکتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں ٹی بی اور اس کی وجہ سے اموات میں کمی تو آئی ہے لیکن ٹائپ ٹو ذیابیطس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں