آپ کے وزیراعظم دو دن تک ہمارے پاس رہیں گے یہ نہ سمجھا جائے کہ ان کو اغوا کر لیا گیا ہے

سعودی عرب (نیوزڈیسک) آپ کے وزیراعظم دو دن تک ہمارے پاس رہیں گےیہ نہ سمجھا جائے کہ ان کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بین الاقوامی کانفرس میں سب کے قہقہے لگوا دئیے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے اور کانفرنس

سے خطاب بھی کیا۔ اس کانفرنس میں لبنان کے وزیراعظم بھی موجود تھے۔اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سعودی علی عہد محمد بن سلمان نے ایسی بات کہہ دی کہ سب ہننسے پر مجبور ہو گئے۔ویڈیو میں محمد بن سلمان نے بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کی موجودگی میں خوشگوار موڈ میں کہا کہ لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری دو دن کے لیے سعودی عرب میں رہیں گے اس لیے یہ نہ سمجھا جائے کہ ان کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ محمد بن سلمان کی اس بات کے بعد پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔خیال رہے لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کچھ ماہ قبل کہا تھا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد عرب ممالک کے لیے نجات دہندہ ہیں اور ان کی پالیسیاں عرب ممالک کو تقسیم ہونیسے روکنے کے لیے پوری قوت سے کامیاب ہو رہی ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں سعد حریری نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے عرب ممالک کو تقسیم ہونے اور ٹکڑوں میں بٹنے کے خلاف موثر حکمت عملی اپنائی اور ان کی تمام پالیسیاں پوری طاقت سے کامیاب ہورہی ہیں۔ سعد حریری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب

خطے میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے اور سعودی حکومت نہ صرف مملکت بلکہ خطے کو درپیش چینلنجز سے نمٹنے میں سرگرم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں لبنان کا ساتھ دیا اور لبنانی قوم کو سعودی عرب کے تعاون اور مدد پر ہمیشہ خوشی اور فخر رہے گا۔ سعودی عرب نے لبنان کے استحکام، بیداری، اقتصادی ترقی میں معاونت اور مشکلات کے وقت بیروت کا ساتھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں