امریکی فریگیٹ متنازعہ جزائر کے قریب پہنچ گیا چینی بحریہ حرکت میںآگئی ،جنگ کاخطرہ

بیجنگ(ویب ڈیسک ) چین کے جنگی بحری جہاز جنوبی بحیرہ چین میں واقع متانزعہ جزائر کے قریب پہنچ گئے جہاں اس کا سامنا امریکی فریگیٹ یو ایس ایس ڈیکاٹور سے ہوا ۔ چینی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے جہازوں اور امریکی فریگیٹ کے درمیان 15 میٹر تک فاصلہ تھا ۔ واضح رہے کہ امریکی فریگیٹ نے جب متنازعہ جزائر کے قریب پہنچنے کی

کوشش کی تو اس کا چینی جنگی بحری جہازوں نے تعاقب کیا ۔امریکی فریگیٹ گزشتہ اتوار کو متنازعہ اسپارٹلی نامی جزائر کے قریب چینی سمندری حدود کے اندر 12 میل تک داخل ہو گیا تھا جس پر چینی بحریہ حرکت میں آ گئی تھی ۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنا چینی دورہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں