شوبز انڈسٹری میں لڑکے لڑکیوں کا شادی سے پہلے ملن ملاپ ایک معمولی چیز بن چکا ہے. ہم نے ماضی میں بہت سی اداکاراؤں کو دیکھا ہے جو شادی سے پہلے ہی حاملہ ہو چکی تھیں. پہلے تو یہ رواج ہالی ووڈ میں تھا لیکن آہستہ آہستہ یہ رواج انڈین انڈسٹری میں بھی پروان چڑھ گیا اور اسکے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی کافی اداکاراؤں کے متعلق ایسی شرمناک خبریں ملی ہیں.
بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے کچھ ماہ قبل ہی انگد بیدی کے ساتھ شادی کی تھی اور وہ کافی لمبے عرصہ سے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتی رہیں تاہم اب انہوں نے باقاعدہ اعلان کر دیاہے کہ وہ جلد ہی ماں بننے والی ہیں جبکہ انہوں نے تصویر بھی جاری کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیہا دھوپیا نے لمبے عرصہ تک مسلسل انکار کے بعد اچانک انسٹا گرام پر اپنی تصاویر جاری کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ، تصاویر میں اداکارہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور انہوں نے کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کیئے ہواہے جبکہ ان کے شوہر بھی ان کے ساتھ ہی کھڑے ہیں ۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ” اب نئی شروعات ہونے جارہی ہے ۔“