عابد شیر علی کے حلقے میں ووٹنگ روک دی گئی

عابد شیر علی خواتین کے پولنگ سٹیئشن میں گئے اور خاتون افسر سے بحث کی ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ووٹر کو یہ خاتون ووٹ کاسٹ کرنے سے روک رہی ہے ۔ اور ان کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا جا رہا ۔ جب کہ خاتون افسر کا کہنا تھا کہ ہمیں ہدایات دی گئی ہیں

کہ جس کا شناختی کارڈ الیکشن کمیشن کے مطابق نہیں ہوگا ان کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا جائے گا ۔ اس لئے ہم ایسی خواتین کو ووٹ نہیں ڈالنے دے سکتے ۔ اس وجہ سےکچھ دیر کے لئے ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا یاد رہے کہ یہ ایک انتہائی اہم علاقہ ہے ۔ جہاں سے عابد شیر علی الیکشن لڑ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں