پاکستان میں گزشتہ روز نواز شریف نے اپنی خلاف اعلان کی گئی سزا کا سامنا کرنے کے لئے لندن سے پاکستان واپس آیے اس سفر میں ان کے ساتھ ان کی بیٹی کے علاوہ درجن سے زائد غیر ملکی میڈیا کے لوگ بھی موجود تھیں ۔ جب جہاز پاکستان میں اترا تو رینجر کے دستے نے اس کا گھیراؤ کیا ۔ جب میاں نواز شریف کو اترنے کا کہا تو انہوں نے انکار کر دیا ۔ اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے ڈاکٹر کو لایا جائے ۔
جب ان کے ڈاکٹر کو لایا گیا تو انہوں نے اپنے ساتھ کئی ادویات بھی لائی جو کہ ان کو دی گئی ۔ ڈاکٹر کے مطابق نواز شریف نے سیکیورٹی والوں سے درخواست کی کہ ان کے ڈاکٹر کو ساتھ جانے دیا جائے جس پر انکار کیا گیا ۔ اس کے بعد میاں نواز شریف نے کہا کہ ان کی بات شہباز شریف سے کرائی جائے لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے اس سے بھی منع کیا ۔ اس کے بعد کافی درخواستوں کے بعد بالآخر میاں نواز شریف نے جہاز سے اترنے پر رضامندی ظاہر کی ۔ جہاز سے اترنے کے دوران سخت سکیورٹی میں ان کو اتارا گیا اور اس کے بعد ایک خاص طیارے میں ان کو وہاں سے لے جایا گیا ۔ ویڈیو دیکھیں