معروف گلو کارہ قراةالعین بلوچ اب کھل کر میدان میں آگئیں

معروف گلوکارہ قراة العین بلوچ نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ،اس سے قبل بھی گلوکارہ نے عمران خان کے خلاف نا شائستہ زبان کا استعما ل کیا تھا جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید غصے کے عالم میں انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے قراة العین بلوچ نے پیغام دیا کہ ”حضرت علی کا قول ہے ،صرف اس صورت میں بولو جب تمہارے الفاظ خاموشی سے زیادہ خوبصورت ہوں ،اللہ کرے عمران خان کے الفاظ معصومانہ ہوں اور اس نظام کا حصہ نہ ہوں جسے وہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں“۔گلوکارہ کی اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈ یا صارفین نے ایک بار پھر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قراة العین بلوچ نے عائشہ گلا لئی کے معاملے پر عمران خان کے خلاف نا شائستہ زبان کا استعمال کرتے ہوئے انہیں گالی دی تھی جس پر لوگوں نے گلو کارہ کو خوب برا بھلا کہا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں