ہوا کے اخراج سے بدبو ختم کرنے کا آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ بے نقاب کردیا

جسم سے ہوا کا اخراج فطری ہے مگر اس ہوا کا بدبودار ہونا فطری نہیں ہے۔ جن لوگوں کے جسم سے بدبودار ہوا کا اخراج ہوتا ہے ان کے پاس دو ہی آپشن ہیں، یا تو گھر سے باہر مت نکلیں، یا پھر سائنسدانوں کی ان ہدایات پر عمل کریں جس سے اس بدبو کا خاتمہ ممکن ہے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے تجربات سے معلوم کر لیا ہے کہ وہ کون سی ایسی چیز ہے جو اس ہوا کو بدبودار بناتی ہے۔
آسٹریلیا کی مونش یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تجربات کے نتائج میں بتایا ہے کہ اس بدبو کا ذمہ دار سلفر کا حامل امائنوایسڈ ہے جس کا نام سسٹین (Cysteine)ہے۔ یہ امائنو ایسڈ گوشت، دودھ اور اس کی مصنوعات، انڈوں اور دیگر پروٹین کی حامل غذاؤں میں پایا جاتا ہے۔جب کوئی شخص یہ غذائیں استعمال کرتا ہے تو اس کے معدے میں ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس کی مقدار کئی گنا بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے اس شخص کے جسم سے خارج ہونے والی ہوا انتہائی بدبودار ہوتی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ چو یاؤ کا کہنا تھا کہ ’’بعض ایسی غذائیں ہیں جو معدے میں ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس کی مقدار کو کنٹرول کرتی ہیں اور خواہ آپ پروٹین کی حامل غذائیں استعمال کرتے رہیں یہ اس گیس کو 75فیصد تک کم کر دیتی ہیں۔ان غذاؤں میں کیلا، آلو، پھلی والی سبزیاں، اناج ، سفید موصلی و دیگر شامل ہیں۔یہ غذائیں کھانے سے معدے میں ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس کی پیداوار بہت حد تک کم ہو جائے گی جس سے جسم سے خارج ہونے والی ہوا کی بدبو بھی ختم ہو جائے گی۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں