آج کل عموماََ میڈیا میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس سے مردہ مرغیوں کے گوشت برآمد ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ عام شہری مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے علاوہ چکن شاپس پر بھی دھوکہ کھا جاتے ہیں اور ایسی کئی دکانیں بھی سامنے آئی ہیںجو عرصہ دراز سے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کر رہی تھیں۔ حرام مرغی کے گوشت کی کیا پہچان ہے ، یہ ایک ایسا سوال ہے جو ہر کوئی شخص آج کے دور میں جاننا چاہے گا۔
قارئین کی دلچسپی اور سہولت کیلئے ہم یہاں مردہ اور حرام مرغی کے گوشت کی پہچان بتانے جا رہے ہیں۔ حرام مرغی کا گوشت قدرے نیلا ہوتا ہے جبکہ حلال کی گئی مرغی کا گوشت گلابی یا ہلکا پیلا ہو گا جس کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی طریقے سے حلال کی گئی مرغی کا سارا خون باہر نکل جاتا ہے اور صرف گوشت کا رنگ ہی رہ جاتا ہے۔ حرام مرغی یا غلط طریقے سے کٹنے والی مرغی کا خون جسم سے باہر نہیں نکل پاتا اور اندر ہی رہ جانے کی صورت میں جم جاتا ہے اور وہ خون جمنے کی صورت میں قدرتی طور پر نیلا پڑ جاتا ہے۔
حرام مرغیوں کیلئے بیوپاری حضرات ”ٹھنڈی مرغی یا اکھ میٹی”کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔اسی طرح پریشر والے گوشت کا رنگ ہلکا گلابی ہوگا، اگر پریشر نہ لگا ہو گا تو مرغی کے گوشت کا رنگ شوخ گلابی ہو گا-