مارکیٹ میں جعلی انڈے سپلائی کئے جانے کا انکشاف !

کھانے پینے والی اشیاء میں ملاوٹ عام چیز ہے، عوام الناس ملاوٹ شدہ اشیاء کھانے کے عادی ہو چکے ہیں لیکن اب حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ مارکیٹ میں امپورٹ شدہ نقلی انڈے بیچے جا رہے ہیں۔ یہ انڈے بالکل اصلی محسوس ہوتے ہیں ۔ان کو کھانے والوں کو ذرا شائبہ نہیں ہوتا کہ وہ کوئی نقلی انڈہ کھا رہے ہیں۔ اس نقلی انڈے کی سپلائی ساؤتھ ایشیا اور خصوصاً انڈیا میں جاری ہے۔ یہ نقلی انڈے کھانے کی وجہ سے انڈیا میں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

ان انڈوں میں استعمال ہونے والا سارا مواد کیمیکلز پر مشتمل ہے۔ انڈے کے چھلکے کو کیلشیم کاربونیٹ سے بنایا جاتا ہے، اس کے علاوہ انڈے کی زردی اور سفیدی کو سوڈیم ایلگی نیٹ، جی لیٹنگ، کیلشیم کلورائیڈ، پانی اور فوڈ کلرز سے بنایا جاتا ہے۔ یہ سارا مواد انسانی جسم کے لیے زہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کو کھانے سے طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں