انتخابی مہم کے سلسلے میں بھارتی ریاست گجرات میں موجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک جلسہ میں اس وقت اپنی تقریر روک دی جب قریبی مسجد سے اذان کی آواز سنائی دی۔
اذان کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ صرف ہندوﺅں کے وزیر اعظم نہیں بلکہ بھارت میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کے وزیر اعظم ہیں۔ دوسری طرف گجرات میں بھارتیہ مسلم ویکاس پریشد کے چیئرمین سمیع آغائی نے وزیراعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب انتخابات میں مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے اور سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے وہ اذان کو بھی احترام سے سن رہے ہیں۔