یہ موضوع عورتوں کا پسندیدہ ترین موضوع ہے ’’رنگ گورا کرنا‘‘ پرانے زمانے میں عورتیں صرف اپنے چہرےا ور ہاتھوں کو گورا کرنے کی کوشش کرتی تھیں کیونکہ زمانے کی خوبصورتی کا معیار گورا پن اور دبلا پن ہی تھا اور ابھی بھی ہے۔ 70ء کی دہائی تک کچھ پردے کا رواج تھا‘آپس میں خواتین بھی بیٹھی ہوتیں تو صرف چہرہ اور ہاتھ ہی واضح ہوتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جسم کےباقی حصے بھی نمایاں ہوتے گئے اور چہرہ سفید اورباقی حصہ کالا۔۔۔
یہ چیز مذاق بن کر رہ گئی۔ آخر ماہرین نے اس کا بھی حل نکالا اور پورے جسم کو گورا کرنے والے انجکشن ایجاد کردئیے اور وہ عورتیں جن کےپاس وقت نہیں تھا کہ وہ اپنی شادی کیلئے ابٹن یا فیشل کرواسکے انہوں نے جلد گوراکرنے کیلئے یہ انجکشن لگوانے شروع کردئیے۔ یہ انجکشن آپ کو بلکہ آپ کے پورے جسم کو فوری گورا ترین بنادیتے ہیں جس کا اثر چھ سے آٹھ ماہ تک رہتا ہے لیکن آپ کو اس کے مضراثرات کا اندازہ نہیں ہے‘ اصل میں یہ انجکشن یورپ میں رہنے والے سیاہ فاموں نے اپنی جلد کا رنگ تبدیل کرنے کیلئے ایجاد کیے ہیں ان کا مقصد گوروں کے ساتھ مقابلہ تھا‘ وہ سیاہ رنگت کی وجہ سے احساس کمتری کاشکار تھے اور گورے دھوپ میں جل جل کر اپنا رنگ سیاہ کررہے ہیں۔ یہ انجکشن اصل میں آپ کے جسم میں جا کر میلانن کی سطح کو بدل دیتے ہیں۔
میلانی کی مقدار سیاہ فام لوگوں میں زیادہ ہوتی ہے اور ایسی جلد بنیادی طور پر سورج کی الٹرا ریز شعاعوں کا مقابلہ کرسکتی ہے انجکشن ان کےجسم میں جاکر میلانن کی سطح کو کم کرکے گورا پن نمایاںکردیتے ہیں لیکن اس کا اثر آپ کے جگر پر بھی پڑتا ہے اور وہ بری طرح متاثرہوتاہے۔ ہم جب فطرت کا مقابلہ کرتےہیں تو حالات نئی نئی بیماریوں کی شکل میں ہمارے سامنے ہیں۔ ہم فطرت اور قدرت دونوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔۔۔ بلکہ ان سےفائدہ ضرور اٹھاسکتے ہیں۔
قدرتی طریقوں سے گورا پن آپ کی الرجی‘ جلد کے کینسر اور دوسری بہت سی بیماریوں سے بچاسکتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ گورے رنگ کا زمانہ ہے مگر اس چیز کو اپنے سر پر سوار مت کریں۔ مارکیٹ میں مکس کریموں کی بھرمار ہے جو وقتی طور پر تو آپ کو فائدہ دے سکتی ہیں لیکن وہ آپ کی جلد کو قدرتی گورا پن نہیں دے سکتی۔
اگر آپ قدرتی طور پر رنگ گورا کرنا چاہتی ہیں تو آج ہم آپکو ایک بہت ہی آسان اور انتہائی مؤثر گھریلو ٹوٹکا بتانے جارہے ہیں، اس ٹوٹکے کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں.
اجزاء:
گڑ (Brown Sugar)
پسے ہوۓ بادام
ایک عدد وٹامن C کی گولی (کرش کر لینا ہے)
دودھ (ایک سے دو چمچی)
طریقہ:
ان تمام اجزاء کو اچھے سے ملائیں، جب ایک گاڑھی سی پیسٹ بن جائے تو اسے اپنی چہرے، ہاتھوں وغیرہ پر لگا لیں. پندرہ سے بیس منٹ بعد جلد کو پانی سے صاف کر لیں. یہ ٹوٹکا آپ ہفتے میں تین سے چار دفعہ کر سکتے ہیں. انشااللہ بہت فائدہ ہو گا.