چنے کو عام طور پر ہم لوگ روز مرہ غذا کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ اور یہ مشرق وسطٰی اور بحریہ روم میں کاشت کی جانیوالی ایک انتہائی صحت بخش ترکاری شمار کی جاتی ہے۔ اسے کھانے کے طور پر سبزیوں اور سلاد کے علاوہ مختلف کھانوں کے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ چنے کے بیش بہا فوائد ہیں جن میں بعض ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔
چنا وزن کم کرنے میں مددگار
چنا وزن کم کرنے میں انتہائی معاون شمار ہوتا ہے اور اس میں ریشہ اور پروٹین وافر مقدار میں موجود ہے اور کہا جاتا ہے کہ اگر چنے کو بنیادی غذا کے طور پر دو ماہ تک استعمال کیا جائے تو اس سے وزن میں خاطر خواہ کمی آتی ہے۔
چنا نظام ہضم میں معاون
ریشہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید شمار کیا جاتا ہے اور یہ ریشہ ہی ہے جو کہ آئتوں کے جراثیموں کیلئے مفید ہے جو کہ آنتوں کو بھی کمزور نہیں ہونے دیتے اور چنے میں اسہی ریشے کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔
چنے سے کولیسٹرول کم کرنے میں مدد
چنے میں فولیٹ اور میگنیشیم وافر مقدارمیں پایا جاتا ہے اور یہی وٹامنز خون کو نالیوں کو مزید طاقتور بناتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس سے کولیسٹرول کی سطح بھی معتدل رہتی ہے۔
چنا ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فائدے مند
چنے میں ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ذیادہ کھانے والے ذیابیطس کا شکار نہیں ہوتے ۔ چنے میں ریشہ زائد ہوتا ہے جبکہ گلائیمکس کی مقدار کم ہوتی ہے جو کہ کاربوہائیڈریٹ کو ہضم کرنے میں انتہائی مفید ہےاور اس سے خون میں شکر کی مقدار بھی معتدل رہتی ہے۔