شہباز شریف نے مال پر جاری تحریک لبیک کے دھرنا مظاہرین کا سب سے بڑا مطالبہ مان لیا!!!

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مذہبی جماعت کے گرفتار تمام افراد کی رہائی کا حکم دے دیا ہے، گرفتار کارکنان پر دہشت گردی اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج تھے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دھرنے کے دوران گرفتار تمام افراد کو فوری رہا کرنے کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے گرفتار افراد کوجذبہ خیرسگالی کے تحت رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد کے مقام پر مذہبی جماعت کی جانب سے22روز تک دھرنا دیا گیا جسے گذشتہ روز ایک معاہدے کے تحت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا، اس معاہدے کی رو سے حکومت ملک بھر میں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد پر مقدمات ختم کرنے اور انہیں رہا کرنے کی پابندی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں