استعفیٰ دینے کے بعد زاہد حامد میدان میں آگئے

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق زاہد حامد نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف دو گھنٹے طویل ملاقات کی تھی، جس کے بعد رضاکارانہ طور پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو استعفیٰ پیش کیا تھا۔
ایک بیان میں زاہد حامد کا کہناتھا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے میں ہونے والی تبدیلی میں ان کا براہ راست کردار نہیں تھا اور اسے مشترکہ کمیٹی نے منظور کیا تھا تاہم ملک کو درپیش بحران کے خاتمے کے لئے وہ رضاکارانہ طور پر عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ذاتی حیثیت میں فیصلہ کرکے قومی مفاد میں عہدہ چھوڑا ہے۔

پیر کے روز سابق وفاقی وزیر زاہد حامد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کسی کے کہنے پر وزارت قانون سے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ذاتی حیثیت میں بڑا سوچ سمجھ کر فیصلہ کرکے قومی مفاد میں عہدہ چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا تھا جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں