پورے لاہور شہر کو اس گاڑی کی تلاش

اس وقت پورا لاہور شہر ایک گاڑی کی تلاش میں ہے اور معلوم کرنا چاہتا ہے کہ آخر اس کا مالک کون ہے۔ اس کی وجہ اس مالک کی ایسی شرمناک اور انسانیت سوز حرکت ہے کہ جان کر آپ بھی اس گاڑی کو ڈھونڈنے نکل پڑیں گے۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ کار لاہور کے پیکجز مال سے چند کلومیٹر دور دیکھی گئی، جس کے بے حس مالک نے اپنی کم عمر نوکرانی کو گاڑی کی ڈگی میں بٹھا رکھا تھا حالانکہ گاڑی کے اندر کافی جگہ موجود تھی اور نوکرانی کو وہاں بٹھایا جا سکتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ڈگی کا دروازہ کھلا تھا اور تمام راستے نوکرانی صاف نظر آ رہی تھی۔ جب گاڑی اس روڈ پر واقع چیک پوائنٹ پر پہنچی تو وہاں موجود گارڈ نوکرانی کو دیکھ کر ہنسنے لگا جس پر شرمندہ ہو کر اس بیچاری لڑکی نے ڈگی کا دروازہ بند کرکے خود کو اندر مقید کر لیا۔ایک راہگیر نے اس گاڑی اور اس کی ڈگی میں بیٹھی نوکرانی کی تصاویر انٹرنیٹ پر ڈال دی جن میں گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس گاڑی کے مالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ جاننے کی جستجو کر رہے ہیں کہ آخر یہ کم ظرف شخص کون ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں