کیڑے لگے دانت کو دوبارہ صحت مند بنایا جا سکتا ہے

ریج کھوکھلا ہوتا جاتا ہے اوردندان ساز سے اسے بھروانے کے باوجود ایک دن اس سے ہاتھ دھونا پڑ جاتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے دانتوں کی اس سڑن کا ایسا انتہائی آسان اور سستا علاج دریافت کر لیا ہے جو ہماری دسترس میں تھا لیکن کوئی اس کے متعلق جانتا نہیں تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ عام پائی جانے والی گولی ’اسپرین‘ دانتوں کو نہ صرف سڑنے سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ کھوکھلے ہو چکے دانتوں کو بھی دوبارہ صحت مند کرنے کی حیران کن صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ تحقیق بیلفاسٹ کی کوئنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ایل کریم کا کہنا تھا کہ ”اسپرین ان منرلز کی تعمیر نو کا کام کرتی ہے جو دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ یہ دانتوں کی جڑوں کو بھی کھوکھلے ہو چکے دانت کے سٹرکچر کو قدرتی طورپر دوبارہ بھرنے یا تعمیر کرنے کی طاقت بھی دیتی ہے۔دنیا میں کروڑوں لوگوں کے دانت کھوکھلے ہوتے ہیں اور وہ انہیں دندان سازوں سے بھروانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری اس تحقیق کے بعد لوگوں کو دانت بھروانے کے لیے دندان سازوں کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔“ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں یہ بھی بتایا ہے کہ انگوروں میں بھی ایک ایسا قدرتی عنصر پایا جاتا ہے جو دانتوں کو مضبوط بناتاہے اور انہیں سڑنے اور کھوکھلا ہونے سے محفوظ رکھتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں