سعودی عرب میں کئی عسکری افسران اور غیر ملکی کاروباری شخصیات سمیت 24 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق انسداد کرپشن مہم کے تحت سعودی عرب میں مزید بڑی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ سعودی عرب میں گزشتہ تین روز کے دوران کئی عسکری افسران اور غیر ملکی کاروباری شخصیات سمیت 24 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
ان تمام افراد کو بھی کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔ تمام افراد کیخلاف مزید تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ کچھ روز قبل سعودی شہزادوں کی گرفتاری کے بعد گرفتاری کے اس حالیہ آپریشن کو سب سے بڑی کاروائی قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ انسداد کرپشن مہم کے تحت مزید کئی بڑی گرفتاریوں کا امکان ہے۔ مغربی میڈیا کا دعوی ہے کہ ان تمام کاروائیوں سے سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان اقتدار پر اپنا قبضہ مضبوط سے مضبوط تر کر رہے ہیں۔