خوبانی آپ کو بے حد پسند ہوگی مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ جان بھی لے سکتی ہے ؟

اللہ پاک نے اس دنیا ئے آب و گِل میں بے شمار نعمتیں حضرت ِانسان کو عطا کی ہیں جن کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے. کھانے کو بہت کچھ دیا ہی مگر اس سے بڑھ کر یہ کے دماغ میں عقل رکھ دی جس سے پتہ لگایا جا سکے کہ کیا چیز آپ کیلئے فائدہ مند ہے اور کیا چیز نقصان دہ .

قارئین ہم آپ کو ایسی ہی ایک چیز کے بارے میں بتانےجا رہے ہیں جس نقصان یہ ہے کہ آپکی جان بھی جا سکتی ہے . یہ ایک پھل ہے جس کا نام سب ہی جانتے ہیں . یہ ہے خوبانی .یوں تو خوبانی انسانی صحت کیللئے بےحد فائدہ مند ہے تاہم تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے بیج جنہیں ہمارے ہاں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے وہ انسانی جسم کیلئے بے حد نقصان دہ ہے . تحقیق کے مطابق خوبانی کی گری میں ’امیگدالین‘ نامی مادہ پایا جاتا ہے،

جو ’گیلوکوسیڈ سایا نوجن‘ کیمیکل کی ایک قسم ہے. جب گری کو چبایا جاتا ہے تو یہ مادہ ہائیڈروجن سایا نائیڈ گیس کی صورت میں خارج ہوتا ہے ،جو انتہائی زہریلی ہوتی ہے، البتہ گری کو گرم کرنے سے، جیسا کہ کسی کھانے میں ڈال کر پکانے سے، اس کے زہریلے اثرات ختم ہوجاتے ہیں.جبکہ برطانوی تحقیق کے مطابق یہ بیج اس قدر نقصان دہ ہیں کہ ایک ساتھ 30بیج کھانے سے آپ کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں