طویل العمری کا راز

ایک صحافی نے جارج برناڈ شاسے انٹرویو کے دوران پوچھا کہ ان کی طویل العمری کا راز کیا ہے؟برناڈ شا نے جواب دیا”میں‌ ہمیشہ سر ٹھنڈا اور پیر گرم رکھتا ہوں۔

“جب یہ انٹرویو شائع ہوا تو اس کو پڑھ کر ہزاروں افراد نے سر پر برف رکھنی شروع کر دی اور بہت ساروں نے پاؤں کو سیکنا شروع کردیا۔ اور اس کے نتیجہ میں کسی کو سرسام ہوگیا اور اکثر کوبخار ہو گیا۔ ایک ہفتہ بعد ایک بڑا جلوس برناڈ شا کے دروازے پر آیا اور احتجاج شروع کر دیا اس پر برناڈ شا نے وضاحت کی۔

” میرا وہ مطلب نہ تھا جو تم سمجھ بیٹھے ہو۔ دراصل سر ٹھنڈا رکھنے سے میری مراد تھی کہ میں کبھی غصہ میں‌ نہیں آتا اور پاؤں گرم رکھنے سے میرا مقصد یہ تھا کہ میں‌ ہمیشہ پیدل چلتا ہوں اور یہی میری طویل العمری کا راز ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں