میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری صاحب ایک ہی ہیں دو ہونے کا ڈرامہ ہے، خفیہ پلان بے نقاب

تجزیہ کارڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری ایک ہی ہیں ان کے درمیان نیب کے ادارے کو ختم کرنے کے لئے ڈیل ہوئی ہے پہلے جب قمر زمان تھے تو ان کو اتنا زیادہ مسئلہ نہیں تھا۔ جب سے جاوید اقبال آئے ہیں انہوں نے کہا کہ میں کرپشن کے سارے پرانے کیس کھولوں گا تو ان کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید انور شاہ جو انہوں نے پیسہ باہر لے جانے کے لئے رکھا ہوا تھا اسے پکڑ لیا گیا لیکن وہ اب وعدہ معاف گواہ بن چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں