چھوٹے قد والے دل چھوٹا نہ کریں اگر قد بڑھانا چاہتے ہیں تو پانی پر یہ سورۃ مبارکہ پڑھ کر دم کریں اور پانی پی لیں

پستہ قامت رہ جانا یا قد کا معمول سے نہ بڑھنا لڑکوں اور لڑکیوں کا پیچیدہ مسئلہ ہے۔کچھ بے بچیوں کا قد تو انکے والدین کی قامت کے مطابق ہی بڑھتا ہے لیکن کچھ کے قد بیماریوں یا نحوست کی وجہ سے بھی رک جاتے ہیں۔جن بچوں کو جلدی نظر لگتی ہے انکی جسمانی افزائش بھی متاثر ہوتی ہے ،ایسے بچوں کو سب سے پہلے نظر بد کا تعویذ لیکر پہنانا چاہئے ،بعد ازاں آدھا گلاس پانی پر درود ابراہیمی ایک بار پڑھیں اس کے بعد پھر سورہ یوسف کی پہلی آیت تین مرتبہ اس کے بعد ایک بار پھردرود ابراہیمی پڑھ کر گلاس پر پھونک مار کر تصوراتی طور پر اپنے قد کو بڑھتا ہوا خیال کر کے تین سانسوں میں پانی پی لیں ۔ یہ عمل ایک مرتبہ صبح اور ایک مرتبہ شام کریں۔ یاد رہے کہ مستقل مزاجی لازمی ہے ، اگر کوئی ناغہ آئے تو اگلے دن مزید ایک دن پڑھیں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔

نحوست ختم کرنے اور نظر بد سے بچنے کے لئے ایسے بچوں کو روزانہ صبح تین باراور رات کو تین بار آیت الکرسی پڑھ کر خود پر پھونک مارلینی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں